بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مؤذن کا اقامت کے بعد نیت کرنا اور اس کا طریقہ

سوال

کیا مؤذن اقامت کرنے کے بعد نیت کرسکتا ہے؟ اگر کرسکتا ہے تو کس طرح کرے ?

جواب

مؤذن اقامت کہنے کے بعد بھی نماز کی نیت کرسکتا ہے؛ کیوں کہ نیت دل کے ارادے کا نام ہے، بس دل ہی دل میں جس وقت کی نماز پڑھنی ہو اس نماز کی تعیین، رکعات کی تعداد اور امام کی اقتدا کی نیت (ارادہ) کرلے تو یہ کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200572
تاریخ13-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں