بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی سے متعلق بدگمانی پیدا ہوجائے

سوال

اگر کسی کے متعلق کوئی برائی سوچی ہو محفل میں نہیں، بلکہ تنہائی میں، اس کے متعلق برا سوچا ہو تو کیا اس سے معافی مانگنی ضروری ہے یا اللہ سے معافی مانگ کر وہ گناہ معاف ہو جائے گا؟

جواب

اگر کسی کے متعلق دل میں بدگمانی پیدا ہوجائے، لیکن کسی سے اس کا تذکرہ نہ کیا ہو تو  ایسی صورت میں صرف اللہ سے معافی مانگ لے، اس شخص سے معافی مانگنا ضروری نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200544
تاریخ12-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں