پتنگ کا کاروبار کرنا
سوال
پتنگ کا کاروبار کرنا کیسا ہے؟
جواب
پتنگ بازی میں پیسوں اور وقت کا ضیاع ہےاور مختلف مواقع پر کئی انسانی جانوں کے ضیاع کی نوبت بھی آچکی ہے،لہذا پتنگ بازی سے اجتناب چاہیے، اور ایسے کاروبار سے بھی اجتناب کرنا چاہیے، جو پیسوں اور وقت کے ضیاع کا سبب ہو۔
"ما قامت المعصیة بعینه یکره بیعه تحریمًا، وإلا فتنزیهًا". (الشامية، الحظر والإباحة، باب الاستبراء، فصل في البیع ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200536
تاریخ12-01-2020

