بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرنے کا حکم

سوال

گم شدہ چیز کا مسجد میں اعلان کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

مسجد کے لیے وقف شدہ اسپیکر کے ذریعے گم شدہ بچے یا دیگر اشیا کا اعلان کرنا جائز نہیں،  اس لئے کہ یہ اسپیکر اذان وغیرہ کیلئے وقف ہیں نہ کہ اعلانات کیلئے۔اس کی بہتر صورت یہ ہے کہ اس نوعیت کے اعلانات کے لیے مسجد سے باھر الگ سے اسپیکر وغیرہ لگالیے جائیں.البتہ انسانی جان کی اہمیت کے پیش نظر گمشدہ بچے کا اعلان کرنا مسجد میں جائز ہے۔۔ آپ کے مسائل اور ان کا حل 261-3

شرط الواقف کنص الشارع أی فی المفہوم والدلالة ووجوب العمل بہ۔ (الدر المختار، کتاب الوقف / مطلب فی قولہم شرط الواقف کنص الشارع،  وکذا فی الأشباہ والنظائر، کتاب الوقف / الفن الثانی، الفوائد: ۱۰۶/۲إدارة القرآن کراچی، تنقیح الفتاویٰ الحامدیة ۱۲۶/۱المکتبة المیمنیة مصر)

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200529
تاریخ12-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں