بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سر سے دوپٹہ اترنے اور نا محرم کے دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کا حکم

سوال

کیا سر سے دوپٹا اتر جاۓ تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟  کوئی نا محرم بھی دیکھ لے اس حالت میں تو؟

جواب

سر سے دوپٹہ ہٹ جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اور نہ ہی اس حالت میں نا محرم کے دیکھ لینے سے وضو ٹوٹتا ہے،  لیکن حتی الامکان کوشش کرنی چاہیے کہ عورت پر کسی نا محرم کی نظر نہ پڑے۔

وضو کو توڑنے والی چیزیں مندرجہ ذیل ہیں:

* آگے یا پیچھے کی شرم گاہ سے کسی چیز کا نکلنا

* بدن کے کسی بھی حصے سے نجاست کا نکل کر بہہ جانا

* منہ بھر کر قے ہو جانا

*ٹیک لگا کر سو جانا

* بے ہوش یا پاگل ہو جانا

* رکوع و سجدے والی نماز میں قہقہہ مارنا

* شرم گاہوں کا بغیر حائل آپس میں ملنا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200511
تاریخ11-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں