بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سینے اور رانوں سے بال کاٹنا

سوال

کیا اپنے بدن کے سینے سے اور رانوں  سے بال کٹوانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سینے اور رانوں کے بال کاٹنا جائز ہے،  لیکن خلافِ ادب ہونے کی وجہ سے بہتر نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية". (ج6/ ص: 407، ط: سعيد)

مبسوط سرخسیؒ میں ہے:

"ومما ليس بمقصود حلق شعر الصدر أو الساق ومما هو مقصود حلق الرأس أو الإبطين". (باب الحلق ج: 4، ص: 131، ط: دارالفكر) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200484
تاریخ11-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں