بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حاملہ عورت اور اس کے شوہر کا میت کی تعزیت وغیرہ میں شرکت کرنے کا حکم

سوال

حاملہ عورت اور اس کے شوہر کو کسی کی میت میں شرکت کرنا چاہیے یا نہیں؟ اگر شریک ہو جائے تو کیا اس سے بچے پر اثر مرتب ہوگا؟ شریعت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں!

جواب

حاملہ عورت یا اس کے شوہر کے لیے کسی میت کی تعزیت وغیرہ میں شرکت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، اس سے بچے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے, البتہ نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے خروج جیسے عام عورت کے لیے ممنوع ہے، اسی طرح حاملہ عورت کے لیے بھی ممنوع ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200478
تاریخ11-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں