بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سورج اور چاند گرہن کے اثرات

سوال

کیا سورج گرہن اور چاند گرہن کا اثر دورانِ حمل یا پیٹ کے اندر بچے پر پڑتا ہے؟  بعض لوگ کہتے ہیں کہ کوئی کام نہ  کیا جائے حتی کہ اگر رات کو چاند گرہن ہوجائے تو تب تک نہ سویا جائے جب تک چاند گرہن ختم نہ ہوجائے ۔

جواب

واضح رہے کہ سورج گرہن یا چاند گرہن کے وقت مسلمانوں کو اصل حکم یہ ہے کہ اللہ کی طرف متوجہ ہوں، اور یہ حکم مردوں اور عورتوں (جن میں حاملہ عورتیں بھی ہیں) سب کے لیے ہے۔  باقی حاملہ عورت پر گرہن کے اچھے یا برے  اثرات ہونے کا یا اس وقت میں باہر نکلنے کی ممانعت کا شرعی طور پر کوئی ثبوت نہیں۔

اغلاط العوام میں ہے :

’’مشہور ہے کہ چاند اور سورج کے گہنے کے وقت کھانا پینا منع ہے، سو اس کی بھی کوئی اصل نہیں۔ البتہ وہ وقت توجہ الی اللہ کا ہے، اس وجہ سے کھانے پینے کا شغل ترک کردینا اور بات ہے۔ رہا یہ کہ دنیا کے تمام کاروبار، بلکہ گناہ تک تو کرتا رہے اور صرف کھانا پینا چھوڑ دے، یہ شریعت کو بدل ڈالنا اور بدعت ہے‘‘۔ (ص ۱۹۱، زمزم پبلشرز) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200473
تاریخ10-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں