بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہانہ فکس نفع ملنے کی شرط پر انویسمنٹ کرنا

سوال

آج کل آن لائن کمپنیوں میں انویسٹمنٹ کرکے کے ان میں کاروبار کیا جاتا ہے,,جیسے میں اگر کسی کمپنی میں پانچ ہزار کی انویسٹمنٹ کی ہے,اب وہ کمپنی مجھے ایک مہینےمیں میرا رقم فکس کرکے 8 ہزار دے گا,یعنی وہ پانچ ہزار بھی واپس آئے گے,اس کے ساتھ 3 ہزار اور بھی آئے گے,,کیا میرے لیئے وہ بقایا 3 ہزار روپے حلال ہے یا حرام??

جواب

واضح رہے کہ انویسمنٹ کے جائز ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ  نفع کے ساتھ نقصان مٰیں بھی شرکت ہو  اور  نفع بھی متعین نہ ہو، بلکہ  نفع کا فی صد متعین ہو۔ 

لہذا صورتِ مسئولہ میں پانچ ہزار  پر فکس 3 ہزار نفع دینے کی شرط پر انویسمنٹ کرنا شرعا جائز نہیں ہے، بلکہ یہ سودی معاملہ ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200456
تاریخ09-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں