سمندری پرندہ حلال ہے یا حرام؟
سوال
کیا سمندری پرندہ کھانا حلال ہے، جیسے: ببغاء، بغلا وغیرہ؛ کیوں کہ ان پرندوں کی اکثر غذا سمندر کے کنارے پڑی ہوئی سڑی ہوئی مچھلیاں یا کیکڑے اور سمندر کے کیڑے مکوڑے ہوتے ہیں؟
جواب
پرندہ کے حلال اور حرام ہونے کے بارے میں شریعت کا ضابطہ یہ ہے کہ اگر وہ پرندہ چیرپھاڑ کرنے والا ہو یعنی درندہ صفت ہو تو ایسا پرندہ حلال نہیں ، اور اگر اس میں مذکورہ صفت نہ تو اگرچہ کیڑے وغیرہ کھاتا ہو وہ پرندہ حلال ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200445
تاریخ09-01-2020

