بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ہانیہ نام رکھنے کا حکم

سوال

’’ہانیہ‘‘  نام کا مطلب کیا ہے؟ اور کیا یہ کسی صحابیہ کانام ہے ؟یہ نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

’’ہانیہ‘‘ عربی زبان کالفظ ہے، اس کامعنی ہے:پُرمسرت،خوش دل۔

یہ صحابیہ کا نام نہیں.  البتہ  ’’ام ہانی‘‘ ایک صحابیہ ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بڑی ہم شیرہ ہیں۔  ’’أُمّ‘‘ عربی زبان میں ’’ماں‘‘  کو کہتے ہیں۔’’امِ ہانی‘‘  کا مطلب ہوا ’’ہانی کی ماں‘‘. یہ اصل میں  کنیت  ہے.  صرف ’’ہانیہ‘‘  نام رکھنادرست ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200436
تاریخ09-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں