بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’انابیہ‘‘ نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم، کیا انابیہ کسی صحابیہ کا نام ہے؟

سوال

انابیہ نام کا مطلب کیا ہے، کیا یہ کسی صحابیہ کا نام ہے؟ کیا یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

 

جواب

”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔   اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا ٹھیک ہے، البتہ انابیہ کسی صحابیہ کا نام ہونا ہمیں نہیں ملا۔

''المعجم الوسیط'' میں ہے:

''الأناب: المسک أو عطر یشبهه''۔(ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت)

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200435
تاریخ09-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں