عمرہ کے سفر میں حرم یا مسجدِ نبوی کی حدود میں بیوی سے ہم بستری کرنے کا حکم
سوال
کیا عمرے کے دنوں میں حرم کی حدود یا مسجدِ نبوی کی حدود میں اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے یا ناجائز ؟
جواب
احرام کی حالت میں کسی بھی جگہ بیوی سے ہم بستری کرنا جائز نہیں ہے، البتہ عمرہ کے سفر میں جس وقت احرام کی حالت نہ ہو اس وقت بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے، لیکن مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی سمیت کسی بھی مسجد کی حدود میں کسی بھی حالت میں ہم بستری کرنا جائز نہیں ہے۔ اِحرام کی حالت نہ ہو تو مسجدِ حرام کی حدود سے باہر حرم کی حدود میں، اسی طرح مسجدِ نبوی کی حدود سے باہر مدینہ منورہ کی حدود کے اندر اپنی بیوی سے ہم بستری کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

