ابیہہ نام رکھنا
سوال
’’ابیہا‘‘ نام کا معنی کیا ہے؟
اس کے ساتھ کون سا سر نیم یعنی ٹائٹل لگا سکتے ہیں؟
جواب
’’ أَبِيْهَهْ‘‘ کے معنی باب سمع و فتح سے سمجھ دار ہونے کے آتے ہیں، جیساکہ معجم الرائد میں ہے:
"أبه: (فعل) 1- أبهه : نبهه ، فطنه".
یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ نام کے صحیح تلفظ کا خیال خود بھی رکھیں اور دیگر احباب کو بھی تلقین کریں، عربی لغت کے اعتبار سے ’’ابیہہ‘‘ ( یعنی آخر میں "ہ" کے ساتھ نہ کے الف کے ساتھ) تلفظ کے ساتھ نام بہتر ہے۔
جہاں تک سر نیم کا تعلق ہے، تو آپ کے خاندان کا جو سر نیم ہو وہ لگایا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

