ایک مٹھی سے زائد ڈاڑھی کے بال کاٹنے کا طریقہ
سوال
ڈاڑھی کے ایک مٹھی سے زائد بالو ں کے کاٹنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ یعنی کیا زائد بالوں کو ایک بار مجموعی طور پر پکڑ کر کاٹا جاۓ یا داڑھی کے دوحصے کر کے کاٹے جائیں؟
جواب
اصل حکم یہ ہے کہ ڈاڑھی کے بال ہر طرف سے ایک مٹھی سے کم نہ کیے جائیں، باقی زائد بالوں کے کاٹنے کا جو طریقہ آپ کو سہل لگالے، اسے اختیار کرلیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200371
تاریخ07-01-2020

