بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسلمان کے ہوٹل میں غیر مسلم گوشت بناتا ہو تو اس ہوٹل میں کھانے کا حکم

سوال

اگر کسی مسلمان کے ہوٹل میں غیر مسلم گوشت بناتاہے تو وہ گوشت کھانا حلال ہے یا حرام؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگرمذکورہ ہوٹل میں صرف  گوشت پکانے والا، یا گوشت کے ٹکرے وغیرہ کرنے والا غیر مسلم ہے اور جانور  مسلمان نے ہی ذبح کیا ہو یا حلال طریقہ سے ذبح کیے ہوئے جانور کا گوشت خرید کر پکایا جاتا ہو ، اور کھانے میں ناپاک اجزا شامل نہ ہوں تو  اس ہوٹل میں کھانا کھانا جائز ہے، اگر گوشت بنانے سے مراد یہ ہو کہ جانور غیر مسلم ہی ذبح کرتا ہے تو  ایسی صورت میں یہ جانور حلال نہیں ہوگا، اور مذکورہ ہوٹل میں کھانا کھانا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144105200360
تاریخ07-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں