بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غلطی سے قرآنِ پاک نیچے گرجانے پر کفارہ لازم ہے یا نہیں؟

سوال

اگر کسی کے ہاتھ  سے غلطی سے قرآنِ پاک نیچے گرجائے تو اس کا کیا کفارہ ہے؟

جواب

اگر کسی کے ہاتھ سے غلطی سے قرآنِ پاک کا نسخہ نیچے گرجائے تو اسے توبہ و استغفار کرنا چاہیے، اس وجہ سے الگ سے کوئی کفارہ ادا کرنا اس پر لازم نہیں ہوگا، البتہ حسبِ توفیق کچھ صدقہ بھی کردے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200353
تاریخ07-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں