وتر کی نماز میں دعائے قنوت کی تکبیر بھول جانے اور سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں نماز کا حکم
سوال
اگر نمازِ وتر میں دعائے قنوت کی تکبیریاد نہ رہے اور سجدہ سہوبھی نہ کرے تو کیا نماز ہو جائے گی؟
جواب
وتر کی نماز میں دعاءِ قنوت سے پہلے تکبیر کہنا واجب ہے، اگر کوئی شخص دعائے قنوت والی تکبیر کہنا بھول جائے تو اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا، سجدہ سہو نہ کرنے کی صورت میں وقت کے اندر وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی۔ وقت گزرنے کے بعد اعادہ مستحب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200352
تاریخ07-01-2020

