والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی اولاد کا ترکہ میں حصہ
سوال
میرے ایک بھائی فوت ہو گئے ہیں ،میرے ابو حیات تھے انہوں نے زمین کی تقسیم نہیں کی اور میرے ابو بھی فوت ہوگئے ہیں ،اب میرے بھتیجے کا جائیداد میں وراثت میں کوئی حق بنتا ہے یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں آپ کے جس بھائی کا انتقال آپ کے والد کی زندگی میں ہو گیا تھا والد کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ زمین میں اس مرحوم بھائی کی اولاد کا بطورِ وراثت حصہ نہیں ہو گا، البتہ اگر مرحوم والد کے دیگر ورثاء انہیں اپنی خوشی سے کچھ دے دیں تو یہ ان کی طرف سے تبرع و احسان اور باعثِ ثواب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

