بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلی ماں کے بھائی سے نکاح کرنا

سوال

عبداللہ نے ایک عورت سے شادی کی اس سے ایک لڑکی (ثناء) پیدا ہوئی اور بعد میں وہ عورت فوت ہوگئی, پھر عبداللہ نے دوسری شادی کی اور اس سے بھی بچے پیدا ہوئے,  اب سوال یہ ہے کہ عبداللہ کا جو  نسبتی بھائی (یعنی دوسری بیوی کا بھائی)  ہے اس سے ثناء کا نکاح جائز ہے یا نہیں?

جواب

صورتِ مسئولہ میں  دوسری بیوی سے عبد اللہ کا برادرِ نسبتی، ثناء  کی سوتیلی ماں کا بھائی ہے اور اس بھائی سے ثناء کا محرمیت کا کوئی رشتہ نہیں ہے؛ اس لیے ثناء کی شادی اس کی سوتیلی ماں کے بھائی سے درست ہو گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200289
تاریخ06-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں