بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام ابو حنیفہ کی وفات کے وقت کس امام کی پیدائش ہوئی تھی؟

سوال

امام ابو حنیفہ کی وفات کے وقت کس امام کی پیدائش ہوئی تھی؟

جواب

یہ بات تو  ثابت ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی وفات سن 150 ہجری میں ہوئی اور اسی سال سن 150 ہجری میں امام شافعی رحمہ اللہ کی پیدائش ہوئی تھی۔ لیکن عوام میں جو یہ بات مشہور ہے کہ جس رات امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی وفات ہوئی اسی رات یا اسی وقت امام شافعی رحمہ اللہ کی پیدائش ہوئی، اس بات کو محققین نے رد کیا ہے۔

جہاں تک امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی پیدائش کے مہینے کی بات ہے تو اس میں مختلف اقوال ہیں، امام ذہبی رحمہ اللہ نے رجب المرجب کو راجح قرار دیا ہے۔ اور امام شافعی رحمہ اللہ کی پیدائش کے حوالے سے بھی مستند بات یہ ہے کہ آپ کی پیدائش بروزِ جمعہ، رجب المرجب کی آخری تاریخ 150 ہجری میں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200287
تاریخ06-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں