بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت میں سر پر گیلا ہاتھ پھیرنا

سوال

سخت سردی میں اگر عورت ہم بستری کے بعد غسل میں غرارے اور ناک میں پانی ڈالنے کے بعد گیلے ہاتھ سر پر پھیر کر باقی کے سارے بدن پر پانی بہا لے تو کیا غسل ہو جائے گا؟سر کے بال خشک رہتے ہوئے بھی؟

جواب

غسلِ  جنابت کے لیے منہ اور ناک میں پانی ڈالنا اور  سر سمیت پورے جسم کو دھونا ضروری ہے، سر پر گیلا ہاتھ پھیر کر باقی بدن پر پانی بہانے سے غسل نہیں ہوگا، بالوں کی جڑوں تک پانی پہنچانا ہوگا۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200285
تاریخ06-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں