بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مطالعہ کے لیے راہ نمائی

سوال

سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کہاں سے شروع کروں اور کیسے کروں اور اس میں کتابوں کی ترتیب کیسی ہو ؟

جواب

آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے مطالعہ کے لیے بہتر یہ ہے کہ ابتدائی طور پر تدریج کا طریقہ اختیار کیا جائے کہ  مختصر کتابوں سے بڑی اور ضخیم کتابوں کے مطالعہ کا سفر کیا جائے، مثلا شروع میں ”سیرت خاتم الانبیاء“(مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ)، پھر  ”رحمت عالم“(سید سلیمان ندوی رحمہ اللہ)، پھر ”اسوۂ رسول اکرم“(ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ)، اور ”سیرت رسول اکرم“(مولانا سید ابو الحسن علی ندوی) اور  پھر ان کے بعد مجلدات والی کتب کا مطالعہ کریں مثلا  ”سیرت مصطفیٰ ﷺ“ (مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ)، اور رحمۃ للعالمین (قاضی سلیمان منصور پوری رحمہ اللہ) کا مطالعہ کا مفید رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200282
تاریخ06-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں