بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 جُمادى الأولى 1448ھ 27 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم عورت کو دیکھنے کاحکم

سوال

غیر مسلم عورت کو دیکھنا کیسا ہے?

جواب

جان بوجھ کر غیر محرم عورتوں کو دیکھنا گناہ کبیرہ ہے، خواہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، احادیثِ مبارکہ میں ایسے شخص پرلعنت آئی ہے،یعنی رحمتِ خداوندی سے محرومی کا فیصلہ وارد ہواہے۔اگر اچانک کسی غیر محرم پرنظر پڑجائے تو فوراً اپنی نگاہ پھیر دینی چاہیے،مسلم شریف کی روایت میں ہے:’’حضرت جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اچانک نظر پڑجانے کے بارے میں دریافت کیا،)یعنی اچانک کسی نامحرم عورت پر نظر پڑجائے تومجھے کیاکرناچاہیے؟تو آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے مجھے حکم دیاکہ میں اُدھرسے نگاہ پھیرلوں‘‘. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200275
تاریخ06-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں