ساتویں دن سے پہلے عقیقہ کرنا
سوال
کیا عقیقہ بچے کی پیدائش کے 7 دنوں کے اندر کر سکتے ہیں یا 7 دن کے بعد کرنا شرط ہے؟
جواب
’’عقیقہ‘‘ کا مستحب دن بچہ کی پیدائش کا ساتواں دن ہے، اگر عقیقہ مذکورہ دن سے پہلے کر لیا جائے تو نفسِ عقیقہ تو ادا ہو جائے گا، لیکن افضلیت حاصل نہیں ہو گی.
تنقيح الفتاوى الحامدية (6 / 367):
"وَلَوْ قَدَّمَ يَوْمَ الذَّبْحِ قَبْلَ يَوْمِ السَّابِعِ أَوْ أَخَّرَهُ عَنْهُ جَازَ إلَّا أَنَّ يَوْمَ السَّابِعِ أَفْضَلُ". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200253
تاریخ05-01-2020

