بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر کسی مسجد میں امام پابندی سے نماز پڑھنے نہ آتے ہوں اس مسجد میں جمعہ پڑھنے کا حکم

سوال

اگر ایک مسجد میں امامِ مسجد  پابندی سے نماز پڑھنے نہیں آتا اور مجبوراً کبھی ایک کے پیچھے اور کبھی دوسرے کے پیچھے نماز پڑھنا ہوتی ہے۔ کیا اس مسجد میں نمازِ جمعہ ہوتاہے؟ اور اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا  ہے؟

جواب

جمعہ کی نماز صحیح ہونے کی شرائط میں یہ شرط نہیں ہے کہ اس مسجد میں پابندی سے ایک امام نماز پڑھاتے ہوں؛  اس لیے اگر آپ کی مسجد میں امام صاحب پابندی سے نماز پڑھانے نہیں آ پاتے اور لوگ امام صاحب کے علاوہ دیگر ائمہ کی اقتدا  میں نماز پڑھتے ہیں تو اس کی وجہ سے جمعہ کی نماز کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اس مسجد میں ان ہی  امام صاحب کی اقتدا میں جمعہ کی نماز ادا کرنا بالکل درست ہے. فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200236
تاریخ04-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں