سنتِ مؤکدہ (بعدیہ) ادا کرنے سے پہلے وقت ختم ہوجانے کا حکم
سوال
ایک شخص انفرادی طور پر نماز کے فرض ادا کر چکا ہوتا ہے، اس دوران اگلی نماز کا وقت داخل ہو جاتا ہے، ایسی صورت میں سنتِ مؤکدہ کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر کسی نماز کے فرض ادا کرنے کے بعد سنتِ مؤکدہ ادا کرنے سے پہلے اس نماز کا وقت ختم ہو جائے تو پھر سنتِ مؤکدہ کے چھوٹنے پر توبہ و استغفار کرنا چاہیے، تاہم فجر کی نماز کی دو سنت کے علاوہ کسی دوسری نماز کی سنتوں کی قضا مشروع نہیں ہے، اور فجر کی نماز کی سنتیں بھی اسی دن زوال سے پہلے پہلے پڑھی جاسکتی ہیں، اس کے بعد ان کی بھی قضا نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

