بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن پڑھنا

سوال

میں نے موبائل فون میں قرآنِ پاک انسٹال کیا ہوا ہے.  کیا موبائل فون میں دیکھ کے قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کے لیے پہلے وضو کرنا لازمی ؟ کیوں کہ جب موبائل فون میں دیکھ کے قرآنِ پاک پڑھتا ہوں تو اگلا صفحہ لانے کے لیے ہاتھ لگاتا ہوں .

جواب

وضو کے بغیر قرآنِ کریم کی تلاو ت  جائز ہے، لیکن قرآنِ کریم کو  وضو کے بغیر ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، اس لیے موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم  کھلا ہوا ہو تو صفحہ تبدیل کرنے کے لیے اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے ، البتہ اس کے علاوہ  موبائل کے دیگر حصوں کو  (قرآنِ پاک اسکرین پر کھلا ہونے کی صورت میں بھی) مختلف  اطراف  سے بلاوضو چھونا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200224
تاریخ04-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں