بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والد کے ایصالِ ثواب کے لیے بنایا ہوا کھانا کس کو کھلاسکتے ہیں؟

سوال

کیا والد کے  ایصالِ ثواب کے لیے جو کھانا پکایا جاتا ہے، وہ ہر شخص کھا سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں والد کے ایصالِ ثواب کے لیے کسی نذر  مانے بغیر  ، کسی خاص دن اور وقت کی تعیین کے بغیر  کوئی کھانا بنایا جائے تو  یہ نفلی صدقہ کے حکم میں ہوگا،  جس سے امیر اور غریب دونوں کھاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200212
تاریخ03-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں