بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں برکت کا وظیفہ

سوال

میرا کاروبار بہت رک گیا ہے، کوئی وظیفہ بتا دیں۔

جواب

کاروبار میں برکت اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب اس میں لگایا گیا مال حلال ہو، متعلقہ شرعی احکام کی پاس داری کی جاتی ہو اور کاروبار  اللہ تعالیٰ کے کسی حکم کی بجا آوری میں خلل انداز نہ ہو، لہذا تمام شرعی ہدایات کے اہتمام کے ساتھ ہر فرض نماز کے بعد تین باردرجِ ذیل مسنون کا دعا کا اہتمام کریں، ان شاء اللہ برکت ہوگی۔

"اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ". علاوہ ازیں ہرنماز کے بعد اگر ہوسکے تو سو مرتبہ یا لطیف اور ایک مرتبہ   {اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ} پڑھ لیا کریں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200134
تاریخ01-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں