بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ جنت میں کس کے ساتھ ہو گی؟

سوال

جو بیوی طلاق کے بعد موت  تک شادی نہ کرے یہ جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟

جواب

کسی مستند روایت میں مطلقہ کے بارے میں صراحت نہیں مل سکی کہ وہ جنت میں کس کے ساتھ ہوگی، البتہ غیر شادی شدہ عورت سے متعلق فقہاء نے لکھا ہے کہ اس کو اختیار دیا جائے گا کہ جس آدمی کو پسند کرے، اس سے ہی اس کا نکاح ہو جائے گا، اگر وہ کسی کو پسند نہ کرے تو حورِ عین میں سے ایک مرد پیدا کر کے اللہ تعالیٰ نکاح کر دے گا۔ (فتاویٰ محمودیہ. جلد:1. صفحہ نمبر 693) ممکن ہے ان کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جائے، بہتر ہے کہ یہ معاملہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی مشیت پر موقوف رہنے دیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200132
تاریخ01-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں