بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بسکٹ کھانے سے قبل ہاتھ دھونا

سوال

نمکین بسکٹ کھانے سے قبل ہاتھ دھونا سنت ہے یا نہ دھونے کی بھی گنجائش ہے ؟

جواب

کھانے سے پہلے اور بعد میں ہاتھ دھونا سنت ہے، لیکن صرف بسکٹ کھانے کے لیے ہاتھ دھونا ضروری نہیں ہے، اگر ہاتھ میں کوئی گندگی یا نجاست وغیرہ ہوتو دھولیا جائے, ورنہ ہاتھ دھوئے بغیر  بسکٹ کھالینے میں کوئی حرج نہیں ہے, خواہ وہ نمکین ہوں یا میٹھے ہوں۔

الفتاوى الهندية (5 / 337):
"والسنة غسل الأيدي قبل الطعام وبعده".
 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200131
تاریخ01-01-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں