خواب میں بالوں کو ہاتھ لگایا تو بہت سے بال ہاتھ میں آگئے
سوال
خواب میں بالوں میں ہاتھ لگایا تو کثیر تعداد میں بال ہاتھ میں آگئے۔ اور اس رات کے بعد اتفاقاً یا غیر اتفاقاً نیند نہیں آتی، پوری رات کروٹ بدلتے گزر جاتی ہے، نیند سے سر میں شدید درد شروع ہوگیا، مگر سو نہ سکا۔ آیت الکرسی پڑھ کر دم کر کے بھی کوشش کی مگر اثر نہیں ہوا، کوشش کی کہ استغفار یا کوئی ذکر کر کے سونے کی کوشش کی جاۓ، مگر بے سود، کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ کیا ہو رہا ہے؟
جواب
کوئی ایسی اخلاقی کم زوری ہے، جس کی وجہ سے عزت گھٹ رہی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

