ریگزین کے موزوں پر مسح کرنے کا حکم
سوال
ریگزین کے موزے چمڑے کے موزے کے حکم میں ہیں کہ نہیں؟
جواب
’’ریگزین‘‘ کے موزے چمڑے کے موزوں کے حکم میں ہیں، یعنی جس طرح چمڑے کے موزوں پر مسح کرنا جائز ہے اسی طرح ریگزین کے موزوں پر بھی مسح کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200125
تاریخ31-12-2019

