عفراء نام کا معنی اور نام رکھنے کا حکم
سوال
"عفراء" نام کا معنی، حقیقت کیا ہے؟
جواب
"عفراء" کے کئی معنی آتے ہیں:
(1) سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)
(2) قمری مہینے کی تیرہویں رات۔ ( معجم الرائد: اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)
(3) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)
''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ'' رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ( أسد الغابة/الإصابة)
ان کی نسبت سے ''عفراء'' نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ ،صحابیات کے نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

