کیا غیر مسلم نکاح پڑھا سکتے ہیں؟
سوال
کیا غیر مسلم نکاح پڑھا سکتے ہیں؟
جواب
دین دار مسلمان، یا عالمِ دین سے نکاح پڑھانا مستحب ہے، اگر کسی غیر مسلم نے مسلمان کا نکاح پڑھالیا، اور مجلسِ نکاح میں دلہا اور دلہن یا دلہن کا وکیل اور (مسلمان لڑکی کے نکاح میں) مسلمان گواہان موجود تھے تو ایسا نکاح منعقد ہوجائے گا، اس لیے کہ نکاح خواں کی حیثیت محض معبر اور سفیر کی ہے۔(فتاویٰ محمودیہ، جلد 10 کتاب النکاح، زیرِ عنوان: برہمن سے نکاح پڑھوانا، نیز: شیعہ وغیرہ سے نکاح پڑھوانا، ص: 596-598۔ ط: جامعہ فاروقیہ، کراچی)
"ویندب إعلانه وتقدیم خطبة، وکونه في مسجد یوم جمعة بعاقد رشید"... الخ (الدرالمختار، کتاب النکاح، کراچی ۳/ ۸)
المبسوط للسرخسي (5/ 18):
"والمعنى فيه أن العاقد في باب النكاح سفير ومعبر". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

