بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوال کے جواب میں آزاد بولنا

سوال

کیا لفظ آزاد بولنے سے طلاق ہوجاتی ہے کہ بیوی پوچھے کہ میں یہ کام کروں اگر آپ کی اجازت ہو؟ تو شوہر جواب میں بولے کہ میری طرف سے آزاد ہو تم کرسکتی ہو کوئی مسئلہ نہیں۔ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ یہ قرینہ موجود ہے کہ شوہر نے بیوی کے سوال  ’’میں فلاں کام کرلوں‘‘  کے جواب میں کہا ہے کہ ’’ آپ فلاں کام کرنے میں آزاد ہو، کوئی مسئلہ نہیں‘‘, لہذا اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200081
تاریخ30-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں