زہراب نام کے معنی اور نام رکھنے کا حکم
سوال
زہراب نام کے معنی کیا ہے?
جواب
” زَہراب “ فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ”پیشاب“ ہے۔ (لغات فارسی، ط: دار عمر فاروق حضرو) ، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، بچے کا نام رکھنا ہے تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر نام رکھیں، یا اچھے معنیٰ والا کوئی عربی نام رکھیے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200075
تاریخ30-12-2019

