مسجد میں صدقہ دینا
سوال
مسجد میں صدقہ دے سکتے ہیں؟ کس صورت میں؟
جواب
صدقہ واجبہ (مثلاً: زکاۃ، کفارات،نذر،صدقہ فطر وغیرہ) تو خاص فقراء و مساکین جو مستحقِ زکاۃ ہوں، صرف انہیں دے سکتے ہیں۔ البتہ صدقہ نافلہ (مذکورہ صدقات کے علاوہ عام صدقہ) کسی صاحبِ نصاب شخص کو اور مسجد میں بھی دے سکتے ہیں۔ مسجد کی جو ضرورت اہم ہو، معلوم کرکےاس میں خرچ کیا جائے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200056
تاریخ29-12-2019

