عشال نام رکھنا
سوال
’’عشال‘‘ نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
’’عَشَّال‘‘ ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور ’’عاشِل‘‘ کا معنی ہے: درست اندازہ لگانے والا۔ (لسان العرب)
’’عِشَال‘‘ ("عین" کے نیچے زیر کے ساتھ) عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔
یہ مرد کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو ’’عَاشِلَهْ‘‘ استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ" رکھا جاسکتاہے. تاہم بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

