بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے متولی کی شرعی حیثیت

سوال

مسجد کے متولی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

مسجد کامتولی مسجد کا نگہبان اور منتظم ہوتا ہے، اس کی ذمہ داری ہوتی ہے وہ مسجد کے نظم، مالیات کا حساب، امام اور مؤذن کی تقرری وغیرہ کا انتظام اور نگرانی کرے، اور یہ ایسا شخص ہونا چاہیے جو اس کام پر قادر ہو اور امانت دار ہو۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4 / 380):

"مطلب في شروط المتولي

(قوله: غير مأمون إلخ) قال في الإسعاف: ولايولى إلا أمين قادر بنفسه أو بنائبه؛ لأن الولاية مقيدة بشرط النظر، وليس من النظر تولية الخائن؛ لأنه يخل بالمقصود، وكذا تولية العاجز؛ لأن المقصود لايحصل به".  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200041
تاریخ29-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں