بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

الہدیٰ انٹرنیشنل سے قرآن کی تعلیم حاصل کرنا

سوال

مجھے ’’الہدی انٹرنیشنل‘‘ اور فرحت ہاشمی کے بارے میں معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ صاحبہ صحیح ہیں؟  کیا ان کے ادارے سے قرآنِ کریم کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

جواب

ڈاکٹر فرحت ہاشمی عصری تعلیم گاہوں کی پڑھی ہوئی ایک آزاد خیال خاتون ہیں، ان کے عقائد و نظریات جمہور اہلِ سنت و الجماعت کے عقائد و نظریات کے یک سر خلاف ہیں، (جیسے اجماعِ امت کو اہمیت نہ دینا، تقلید کو علی الاطلاق شرک کہنا، تین طلاق کو ایک طلاق کہنا، بغیر طہارت کے قرآن چھونا، حالتِ حیض میں ںماز پڑھنا وغیرہ) اور "الہدی انٹرنیشنل"  اِن ہی باطل و گم راہ کن نظریات کی تبلیغ و ترویج کا ایک مرکز ہے، جس کی بانی ڈاکٹر صاحبہ خود ہیں؛  لہذا اس ادارے سے تعلقات رکھنے اور ان کے دروس میں شرکت کرنے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144105200020
تاریخ28-12-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں