نا محرم کو محرم بنا کر حج یا عمرہ کرنا
سوال
بعض خواتین و حضرات حج یا عمرہ پر جاتے ہیں تو کسی پرائے کو کاغذات میں اپنا محرم بنا کر حج و عمرہ جاتے ہیں، عام طور پر یہ کام ان حضرات کو پیش ہوتا ہے جن کی عمر چالیس سال سے کم ہو، کیا اس طرح کا حج و عمرہ ہو سکتا ہے؟ کیا گناہ گار ہوا کہ نہیں؟
جواب
اس طرح کرنا ناجائز ہے۔ نیز عورت کا بغیر محرم کے شرعی سفر کرنا بھی ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144105200003
تاریخ28-12-2019

