بیٹی کی اچھی جگہ شادی کے لیے وظیفہ
سوال
میری بیٹی 19 سال کی ہو گئی ہے، رشتہ کے لیے کوئی وظیفہ بتا دیں کہ لڑکا نیک اور دین دار مل جائے۔
جواب
اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے، اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے، لہٰذا صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگتے رہیے۔ نیز ہر نماز کے بعد سات مرتبہ آپ اور آپ کی بیٹی درج ذیل دعا کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی پڑھتے رہا کریں:
﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾
اورصبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

