جاندار کے نقش والی انگوٹھی کے ساتھ نماز
سوال
اگر انگوٹھی پر جاندار کا نقش ہو ایسی انگوٹھی کے ساتھ نماز ہو جاتی ہے یا نہیں؟
جواب
اگر انگوٹھی پر بنی تصویر ایسی ہے کہ انگوٹھی زمین پر رکھی ہونے کی صورت میں کھڑے ہوئے آدمی کو اس تصویر کے اعضاء واضح نظر آرہے ہوں تو ایسی صورت میں ایسی انگوٹھی پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے، تاہم نماز ادا ہوجائے گی، اور اگر اتنے فاصلے سے وہ تصویر واضح نظر نہ آئے تو ایسی صورت میں نماز بلاکراہت ادا ہوجائےگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 648):
(أو كانت صغيرة) لا تتبين تفاصيل أعضائها للناظر قائما وهي على الأرض، ذكره الحلبي". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

