نسوار اور سگریٹ سے وضو ٹوٹتا ہے؟
سوال
نسوار اور سگریٹ ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟
جواب
سگریٹ اور نسوار سے وضو تو نہیں ٹوٹتا، البتہ بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کی کراہت کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔ اس لیے منہ اچھی طرح دھو لینا چاہیے؛ تاکہ بدبو زائل ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104201066
تاریخ29-12-2019

