امام کو رکوع میں پائے تو کتنی تکبیریں کہہ کر رکوع میں شامل ہونا چاہیے؟
سوال
اگر امام کو رکوع میں پائے تو ایک تکبیر کہہ کر رکوع میں جانا چاہیے یا دو تکبیر کہہ کر؟
جواب
اگر کوئی شخص ایسے وقت میں جماعت میں حاضر ہو جب کہ امام صاحب رکوع میں ہوں تو اسے چاہیے کہ (نماز میں شامل ہونے کے لیے) ایک مرتبہ کھڑے کھڑے تکبیر تحریمہ کہے، پھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع میں جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104201055
تاریخ28-12-2019

