بیوی سے قربت کو بہن سے قربت کے ساتھ تشبیہ دینا
سوال
کسی نے اپنی بیوی سے جماع کا مطالبہ کیا، بیوی کے انکار پر اس نے بیوی سے کہا: اگر میں تیرے قریب آیا تو گویا میں اپنی بہن کے قریب آیا ہوں، شر عًا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص کا اپنی بیوی کو ہم بستری سے انکار پر یہ کہنا کہ ”اگر میں تیرے قریب آیا تو گویا میں اپنی بہن کے قریب آیا ہوں“ اس سے بیوی پر طلاق واقع نہیں ہوئی، اور نہ ہی شوہر پر کچھ لازم ہوا، البتہ اس طرح الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
الفتاوى الهندية (1 / 507):
"لو قال: إن وطئتك وطئت أمي فلا شيء عليه، كذا في غاية السروجي."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

