معتمر کا عمرہ کرکے اپنا سر خود مونڈنا
سوال
معتمر عمرہ کرنے کے بعد اپنا سر خود مونڈ سکتا ہے؟
جواب
معتمر کے لیے عمرہ کے تمام اَرکان ادا کرلینے کے بعد عمرہ سے حلال ہونے کے لیے اپنا سر خود موںڈنا جائز ہے۔ (ارشاد الساری الی المناسک ملاعلی القاری، ص:253، ط: دارالکتب العلمیہ) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104201034
تاریخ27-12-2019

