مسافر جمعہ کی نماز نہ ملنے کی صورت میں ظہر کی نماز کی کتنی رکعات ادا کرے گا؟
سوال
میں اس وقت مسافر ہوں، لیکن یہاں نمازِ جمعہ کا بندوبست نہیں، اب میں کیا نمازِ ظہر مکمل ادا کروں یا نمازِ قصر ؟
جواب
مسافر کے کسی شہر میں ہونے کی صورت میں اگرچہ اس کے لیے جمعہ کی نماز ادا کرنا افضل ہے، لیکن اس پر جمعہ کی نماز واجب نہیں ہے، لہذا اگر آپ شرعی مسافر ہیں اور کسی چھوٹے گاؤں میں ہیں جہاں جمعہ کی نماز ادا نہیں ہوتی تو آپ اپنی ظہر کی نماز قصر (دو رکعت) پڑھیں گے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144104201025
تاریخ27-12-2019

